کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر آئے روز ٹریفک حادثات میں قیمتی انسا نی جا نوں کے ضیا ع پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہاہے کہ حادثا ت کی ذمہ دار مو جو دہ سلیکٹڈ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں جمعیت علما اسلام قومی ،صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں قومی شاہراہوں کی حالات زارسے متعلق جلد ہی تحریک التوا جمع کرائیں گی ۔
اپنے جاری کردہ بیا ن میں انہوں نے کہاہے کہ بلوچستان کے قومی شاہراہوں کی حالت زار انتہائی نا گفتہ بہ ہے جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ سالا نہ بنیادوں پرسینکڑوں افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن جا تے ہیں یا پھر پو ری زندگی کیلئے اپا ہج بن جا تے ہیں اس کی خاص وجہ شا ہرا ہوں کی خستہ حالی اور دو رویہ نہ ہو نا ہے۔
افسوس نا ک امر یہ ہے کہ صو بے میں شاہراہوں کو دوریہ بنا نے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اب تک کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے کوئٹہ کراچی، کوئٹہ ژوب قومی شاہراہیں سفر کے قابل نہیں ہیں تو دوسری جا نب ہیوی ٹریفک اور تیز رفتار بسوں کے لئے کوئی قوانین لاگو نہیںہیں۔ انہوں نے پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر بس میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ایسے حادثا ت کی تمام تر ذمہ دار سلیکٹڈ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں اگر یہی حکومتیں ان قومی شاہراہوں کے حالات پر زار توجہ دیتی تو روزانہ انسانی جانیں ضائع نہ ہو تی۔
انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وفاقی اور صوبائی حکومتیں قومی شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں اسی لئے اس با بت فنڈز مختص اور ریلیز نہیں کئے جا رہے ۔جمعیت علما اسلام قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں قومی شاہراہوں کی حالات زار سے متعلق جلد ہی تحریک التوا جمع کرائے گی بیان میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کا لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسو س کا اظہار کیاگیا ہے اور مطا لبہ کیا گیا ہے کہ حادثہ میں زخمیوں ہو نے والوں کو جلد معیاری علاج ومعالجے کی سہولیات فرا ہم مہیا کی جائے۔