|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2021

پسنی: ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے ہائیر سیکنڈری اسکول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری سیاسی وسماجی رہنماؤں،انجمن تاجران سمیت علماء کرام اور دیگر نے شرکت کی کھلی کچہری میں نیشنل پارٹی اور سابق ڈپٹی چیئرمین پسنی خدابخش سعید،میر عامر کلمتی،مفتی رحمت اللہ، ناصر ملوک اکرم اسلم،بادل بلوچ،اسپیشل پرسن شکیل غریب سماعلزئی،بلدیاتی کونسلرسلام اللہ، انجمن تاجران کے لالامرادجان،مریم صاحب خان اور حاجران سمیت طلباء اور ماہیگیروں نے ڈپٹی کمشنر سے علاقائی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پسنی کے موضع جات کے ریونیو ریکارڈ کو پسنی میں منتقل کیا جائے۔

ذرین ہاوسنگ اسکیم جو1992 میں شروع کیا گیا اور لوگوں کو ابھی تک ان کے پلاٹ الاٹ نہیں کئے گئے اور لینڈ مافیا نے اسکیم کے لیے مختص اراضی پر قبضہ کرلیا ہے مقامی لوگوں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے ہیں جبکہ دوسری طرف پسنی کی آبادی میں 32 کے قریب گھر ریت سے متاثر ہیں جن میں اکثریت غریبوں کی ہیں اور علاقے میں منشیات چاکلیٹ کی طرح فروخت ہو رہی ہے۔

اور نوجوان نسل تیزی سے راغب ہوتی چلی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پولیس کی نفری تعینات کی جائے اور مین بازار میں اسٹریٹ لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے.جبکہ ایران سے آنے والے روزمرہ کے اشیائے خوردونوش پر پابندی ہٹائیں دوسری طرف ٹرالر مافیا نے مقامی ماہی گیروں کو نان شبینہ کا محتاج بنایا ہے جبکہ علاقے کی ترقی مقامی لوگوں کی ترقی سے شروع ہوتی ہے لیکن پسنی فش ہاربر کی عدم بحالی سے علاقے میں بے روزگاری کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔

اور ساحل پر ماہیگیر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ علاقے میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے اور واحد سرکاری ہسپتال میں نہ ادویات دستیاب ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات اور اس میں صرف تین میڈیکل آفیسر فرائض سر انجام دے رہے ہیں جو اتنی بڑی آبادی کے لیے ناکافی ہیں اور کالج کا پرنسپل لارج خستہ حال ہے اور لیکچرار کی کمی ہے جس سے پڑھائی متاثر ہے۔

اور سی پیک کے جومر گوادر کے طلباء کو اسکالر شپ مہیا نہیں کیاجاتا بلکہ ہماری سیٹیں نان لوکل کو نوازے جارہے ہیں اور علاقے کے اکثراسکولوں کو اپ گریڈیشن کرنے کے بعد نہ اضافی کمرے مہیا کئے گئے اور نہ ہی امتحانی ہال تعمیر کئے گئے ہیں اور سی ٹی ایس پی کے تحت ہونے والے انٹرویو میں تمام اضلاع کے امیدواروں کی تعیناتی ہوئی ہے۔

جبکہ واحد ضلع گوادر کے امیدوار اپنے تعیناتی آرڈرز کے منتظر ہیں اس موقع پر ڈی سی گوادر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے سوالات کو سن خوشی ہوتا ہے کہ یہاں کے عوام مثبت اور اجتماعی مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا زرین ہاؤسنگ اسکیم کے الاٹیز کے پیسے ضائع ہونے نہیں دیں گے۔