امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ جوہری ڈیل بحال کرنے سے متعلق ایران کی تجویز قبول کرنا قبل ازوقت ہوگا۔
ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہےکہ ایران جوہری معاہدےکی تعمیل پر واپس آیا تو امریکا بھی ایسا ہی کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ تہران سے براہ راست بات چیت اور تجویز ماننے کے نقطے پر پہنچنے سے پہلے اتحادیوں، شراکت داروں اور کانگریس سے مشاورت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ امریکاجوہری معاہدےمیں واپس آئے تو ایران فوری ردعمل دے گا، فریقین کو ایٹمی ڈیل پر لانے کے لیے یورپی یونین نے کوششیں تیز کر دیں۔