|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2021

بھاگ: نیشنل پارٹی بھاگ کااجلا س زیرصدارت تحصیل صدر غلام قادر مندرانی نیشنل پارٹی دفتر منعقدہوا جس کے مہمان خاص صوبائی کسان سیکرٹری عبدالستار بنگلزئی تھے جس میں نیشنل پارٹی اوربی ایس اوکے عہدیداروں اورممبران نے شرکت کی اجلاس میںحالیہ میڈیکل کے سیٹوںپر نان لوکل افراد کو سلیکٹ کرنے اورضلع کچھی بولان سے جعلی طریقوں سے نان لوکل افرادکو لوکل سرٹیفکیٹ جاریکرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جعلی لوکل ڈومیسائل کی منسوخی تحصیل بھاگ کے بنیادی مسائل اورنیشنل پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر ایوب ملک کے گھر پرحملہ کی شدید الفاظ میںمذمت زیربحث ایجنڈا رہاانہوں نے کہاکہ حالیہ میڈیکل کالجزمیں داخلہ لینے کیلئے کچھی کے سینکڑوں طالب علموں نے ٹیسٹ دیئے میرٹ لسٹ آویزاںکرنے کے بعدجعلی لوکل ڈومیسائل امیدواروں کے نام میرٹ لسٹ میںشامل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔

اور مطالبہ کیاکہ نان لوکل اور جعلی ڈومیسائل کو فی الفور نکال دیا جائے اجلاس میں حقیقی اوراصل امیدواربھی اجلاس میں شریک ہوئے پارٹی کے متاثرین طالب علموں کو یقین دلایاکہ ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑینگے اس قبل بھی پارٹی نے کچھی عوام کے ناانصافی اور جعلی نان لوکل افراد کیخلاف کردار ادا کیاہے اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ این پی جلد تحصیل سطح پر عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے۔

ایک گرینڈ اجلاس بلاکرلائحہ عمل طے کیاگیا شان جبوجہ نے اجلاس میں این پی کے اغراض مقاصد کیساتھ اتفاق کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا میڈیکل کے سیٹوں پر نان لوکل افراد کو شامل کرنا سراسر ظلم اور ذیادتی ہے اس ناانصافی پر کبھی بھی خاموشی اختیار نہیں کرینگے نان لوکل افراد کو میڈیکل کے سیٹوں میں شامل کرنے ہمارے نوجوان نسل کیساتھ زبردست ظلم اور ناانصافی ہے۔

ضلع کچھی بولان میں ہمیشہ نان لوکل افراد کو شامل کرنا مستقبل کے معماروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے نے کیا انہوںنے کہاکہ قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے قانون صرف غریبوں کیلئے ہے اور بااثر لوگوں کیلئے قانون کبھی بھی حرکت میں نہیں آتاہے اور بااثر لوگ قانون اور انصاف کو اپنے پاؤں تلے رونددیتے ہیں۔

جس کی واضح مثال موجودہ میڈیکل کے سیٹوں پر ضلع کچھی بولان سے نان لوکل افراد کو شامل کرکے ہمارے مستقبل کے معماروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور اسکے علاوہ ضلع کچھی بولان سے جعلی طریقوں سے سینکڑوں جعلی اور نان لوکل افراد دونمبری کے ذریعے لوکل سرٹیفکیٹ جاری کیاگیا ہے۔