|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2021

خاران: مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان میں روڈ منصوبوں کی تکمیل میں دلچسپی لینا خوش آئند ہیبلوچستان میں سب سے زیادہ روڈ منصوبوں کی ضرورت ہے ہم نے پچھلی حکومت میں بلوچستان کے لئے بڑے پیمانے پر روڈ منصوبوں کا تجویز دیا تھا ۔

جس پر خاران یک مچ شاہراہ ، نوکنڈی ماشکیل پنجگور، خاران بسیمہ روڈ، پاک ایران سرحد سے چیدگی پنجگور آواران شاہرہ ،خضدار مسے ہوشاپ اواران مشکے خضدار شاہرہ ودیگر اہم شاہراہیں شامل ہیں بعض شاہراہوں پرکام شروع ہوا تھا اور بعض پر فنڈز جاری نہ ہونے کے باعثپراگریس آگے نہ بڑھ سکا عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کو داد دیتا ہوں کہ انھوں نے بلوچستان کے اہم شاہراہوں کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں۔

جن کے ٹینڈرز ہورہیہیں خاران یک مچ شاہراہ، خاران بسیمہ روڈ، نوکنڈی ماشکیل پنجگور شاہرہ، پاک ایران سرحد سے چیدگی پنجگور آواران شاہراہ کی بحالی، خضدار بائی پاس تعمیر، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس، ہوشاپ اواران مشکے خضدار شاہراہ، کوئٹہ سے خضدار شاہراہ بیلہ آواران شاہراہ، لک پاس سے نوشکی کے مابین شاہراہکوئٹہ مغربی بائی پاس،خاران بائی پاس سمیت بعض نئیروڈ منصوبوں کو شامل کیا ہے۔

اور امید کرتے ہیں کہ نئے پروجیکٹس میں مذید روڈ منصوبوں کو شامل کیا جائے گا کیونکہ ان اہم شاہراہوں سے بلوچستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے مخالف پارٹی میں رہا ہوں اور اب بھی میرا ان کے پارٹی سے تعلق نہیں مگر وزیراعظم عمران خان نے پہلی دفعہ بلوچستان کی اہم ضرورت روڈ منصوبوں پر توجہ دیکر بروقت فنڈز جاری کرکے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔

بلوچستان میں شاہراہوں کے منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگایقیناً ماضی کے حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر تباہی حالی کا شکار تھے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے بلوچستان میں شاہراہیں منصوبے ملک کی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں جو نہ صرف بلوچستان کی ترقی بلکہ ملکی ترقی کا باعث بننے گے۔