امریکی ریاست لاس اینجلس میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد بری طرح سے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
دھماکا ٹریکٹر کے گودام میں ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد بری طرح سے جھلسے جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ایمبولینس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی جس کے بعد تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چوتھا زخمی خود چل کر اسپتال پہنچا۔
دھماکے کے بعد اطراف میں واقع جنگلات میں بھی آگ لگی جس نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا۔