|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2021

بنگلا دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کے قافلے پرحملے کے مقدمے میں حزب اختلاف کے 50 ارکان کومجرم قرار دے کر جیل کی سزا سنا دی گئی۔ سزا پانے والوں میں اپوزیشن پارٹی بی این پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے موجودہ قائم مقام چیئرمین طارق رحمان بھی شامل ہیں ۔

 

پراسیکیوٹر کے مطابق عدالت نے دو دہائی قبل کئے گئے حملے کے جرم میں حزب اختلاف کے50 ارکان کو جیل کی سزا سنائی ہے،تین افراد کو دس دس سال جیل کی سزا باقی افراد کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں۔

2002ء میں اس وقت کی اپوزیشن رہنما شیخ حسینہ کے قافلے پر پتھر اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا تھا۔