|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2021

بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے سبب دریا دھولی گنگا میں شدید طغیانی آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  دریا دھولی گنگا سے نکلنے والے پانی سے اطراف میں سیلابی صورتِ حال ہے جبکہ درجنوں مکانات بہہ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دریا میں طغیانی سے رشی گنگا پاور پراجیکٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیلابی ریلے میں بہہ کر 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ  متعدد افراد لا پتہ ہیں، لاپتہ ہونے والے افراد ڈیم پر کام کرنے والے مزدور ہوسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع چمولی سے ہریدوار تک ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

ممکنہ ریلے کی آمد پر سری نگر اور رشی کیش ڈیم کو خالی کرا لیا گیا ہے۔