تربت: نیشنل پارٹی کیچ کے لیبر سکریٹری علیم بلیدی پر حملہ، تین ساتھی زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے ضلعی لیبر سیکرٹری علیم بلیدی پر زردان کوچہ بلیدہ میں ان کے زرعی فارم پر دوران پکنک حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کے تین ساتھی زخمی ہوگئے
جبکہ وہ خود بال بال بچ گئے۔ بلیدہ انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر تفتیش شروع کردی۔