|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خضدارکے لنک روڈ بازار میں جمعرات کے بم دھماکے کی، شدید مذمت کی ہے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے صوبائی وزیر داخلہ نیمتعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ’کوئی بھی مذہب کسی بھی قسم کی خونریزی اور اندھا دھند قتل وغارتگری کی اجازت نہیں دیتا۔ ایسے دہشتگردانہ حملوں میں سب سے زیادہ مزدور طبقے شکار ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے خضدار دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے زخمی ہونے والوں کی فوری صحت یابی کی دعا بھی کی۔