لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ضمنی الیکشن کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم اگلہ الیکشن بھی واضح اکثریت سے جیت لی گی ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈسکہ کے الیکشن میں دھاندلی کی اسی لیئے الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں دوبارہ ری پولنگ کا فیصلہ کیا جسکا خیر مقدم کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت شکست تسلیم کرے جمہوریت کا راگ الاپنے والے شکست پر غیر جمہوری طرز عمل کا مطاہرہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد سے سینٹ کے الیکشن میں جیت یقینی ہے پی ڈی ایم انکی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کریگی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف اور پی پی چیئرمین کی گذشتہ روز لاہور میں اس حوالے سے اہم صلاح و مشورے ہو ئے پی ڈی ایم تین مارچ کو قوم کو سر پرائز دی گی اور سینٹ کا اگلا چیئرمین پی ڈی ایم کے نامزد امیدوار سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ہونگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک میں جمہوریت کو واپس اپنے ٹریک پر لانے کیلئے پی ڈی ایم کی ہر سطح پر رہنمائی کر رہے ہیں۔
ملک میں جب تک ووٹ کو عزت دو کے فلسفے پر عمل نہیں کیا جائیگا ملک جمہوری طور پر کسی صورت ترقی نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں ۔
یہی سوچ و قومی نظریہ میاں نواز شریف کا ہے جس پر اب ہر صورت عمل پیرا ہونا پریگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام مسنگ پرسز کی فوری بازیابی کو یقینی بنائی جائے ہم اس انسانی مسئلہ پر سردار اختر جان مینگل کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔