|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2021

تربت: آسکانی بازار آبسر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی موجودگی میں حاجی امان اللہ کی رہائش گاہ پر حاجی امان اللہ نے اپنے عزیز و اقارب سمیت سینکڑوں ساتیوں کے ساتھ پی این پی (عوامی) احسان شاہ گروپ سے مستعفی ہو کربا قاعدہطور پرنیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس اہم پروگرام میں نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبرز انجنیئر حمید بلوچ، ابوالحسن بلوچ، سینئر رہنما نثار گچکی، ڈاکٹر نور، طارق بابل، اقبال بلوچ، احسان بلوچ، ملا برکت، سیٹھ یاسین، محمد طاہر، قادر بخش، شوکت دشتی، حمید دشتی، محمد بخش، واحد بوہیر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔