|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2021

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارہ مار گرانے کے واقعے کو دو سال مکمل ہونے پر پیغام, بھارتی مہم جوئی کیخلاف جوابی کارروائی کے دو سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کو مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہوں۔ 27 فروری 2019 کو پاکستان فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ 

ہم پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے۔ملک کے ناقابل تسخیر دفاع میں پاکستان ایئر فورس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ فضائیہ کے شاہینوں نے غیور قوم کے شانہ بشانہ دنیا پر ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ 

ہمارا ازلی دشمن جارحانہ عزائم رکھتا ہے جو خطے کے امن اور استحکام کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔  ہماری افواج نے جرات مندی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا۔