|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2021

کو ئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کے چچازاد اور بھائی اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان آچکزئی کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسد خان آچکزئی کو چند ماہ قبل اغوا اور اب شہید کردینا لمحہ فکریہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت اسد خان آچکزئی کی اغوا اور قتل کی تحقیقات کرائے۔

اور لواحقین کو جلد و فوری انصاف مہیا کریں۔ انہوں نے شہید اسد خان آچکزئی کے لواحقین اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان سے اظہار یکجہتی اور شہید کی روح کی بلند درجات کے لئے دعا کی ہے ۔