|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک تعزیت بیان میں امجد خان اچکزئی ایڈوکیٹ کے بھائی اسد خان اچکزئی کے بے مہا نہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد خان اچکزئی ایک سیاسی ورکر تھے۔

جو ہما وقت مقامی لوگوں کے حقوق کی تگودو میں رہتا تھا ، اور اس دک کی گھڑی میں کوئٹہ بارایسو سی ایشن خان امجد خان اچکزئی ایڈوکیٹ کے غم میں برابر کا شریک ہے اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ شہید اسد خان اچکزئی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے، اور مزید کوئٹہ بار کے صدر جناب اقبال کاسی ایڈوکیٹ ،جنرل سیکریٹری کوئٹہ بار ایسوسی ایشن علی حسن بگٹی ایڈوکیٹ ، نائب صدر افراسیاب خان ایڈوکیٹ، نائب صدر سریاب جناب تنویر شاہوانی ایڈوکیٹ۔

نائب صدر کچلاک تیمور کاکڑ اور جوئنٹ سیکریٹری آصف خلجی فنانس سیکریٹری رفیع اللہ بڑیچ لائبریری سیکریٹری مس صبا زاہد نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا خان اسد خان اچکزئی کے قاتلوں فلفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور آئین کے مطابق تمام شہریوں کی جان و مال کے حفاظت کا ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے۔