|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شہید اسد اچکزئی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے دالخراش واقعات کا رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

اس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ایسے المناک واقعات رونما نہ ہو سکیں بیان میں اے این پی کے ہڑتال کا مکمل حمایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ بی این پی شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالیٰ شہید اسد اچکزئی کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔