پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کےنائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ ٹیلی فونک گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کو رہائی پرمبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کےامورپر بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ حمزہ شہباز نے بلاول بھٹوکو ان کی ہمشیرہ بختاوربھٹوزرداری کی شادی کی مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔
عطا اللہ تارڑ کے مطابق بلاول بھٹو نے حمزہ شہبازکو سینیٹ الیکشن کےحوالے سے 2 مارچ کو ہونے والے عشائیے کی دعوت بھی دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی حمزہ شہباز شریف ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے ہیں۔