کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی قتل کیس کا معاملہ ،جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ12محترمہ ثمینہ نسرین نے گرفتار ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
گزشتہ روز پولیس کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کے قتل میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت سے ملز مان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت کی جج محترمہ ثمینہ نسرین نے گرفتار ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی 25ستمبر کی شب کو کوئٹہ آرہے تھے کہ ائیرپورٹ روڈ سے لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد 27فروری کو مغوی اسد خان اچکزئی کی لاش کوئٹہ کے علاقے کلی نوحصار سے برآمدکرلی گئی ۔