کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے 2 مارچ کو بلوچ کلچر ڈے مشترکہ طور پر منایا جائیگا۔
اس مناسبت سے مرکزی سطح پر بلوچستان یونیورسٹی میں مرکزی تقریب منعقد کی جائیگی بی این پی اور بی ایس او کے تمام اضلاع کے صدور ‘ جنرل سیکرٹریز ‘ آرگنائزر ‘ ڈپٹی آرگنائزر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 مارچ کو بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے اپنی تقاریب منعقد کرائیں اور بلوچ کلچر ڈے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں کیونکہ زندہ قومیں ہی زبان ‘ ثقافت کو فروغ دیتی ہیں۔