|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے بی اے پی کے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سعید احمد ہاشمی اور نوید کلمتی کی کاغذات نامزدگی کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما موسی بلوچ کی جانب سے ان کے کونسل ساجد ترین ایڈووکیٹ۔

اور لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سعید احمد ہاشمی اور نوید کلمتی ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے معیار پر پورا نہیں اترتے جس پر سپریم کورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے اس سے قبل سعید احمد ہاشمی اور نوید کلمتی کے کاغذات نامزدگی بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کئے تھے تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ دیاتھا۔