|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2021

لسبیلہ: حب پولیس نے دس دنوں سے گمشدہ اللہ نور کی لاش برآمد کرلی مقتول کا قاتل اپنا ہی ہم زلف نکلا۔پولیس کے مطابق کراچی نادرن بائی پاس کا رہائشی اللہ نور 16 فروری کو اپنے کام سے کوئٹہ گیا ہوا تھا جو کہ واپسی 20 فروری کو اپنے پلاٹ کے دس لاکھ روپے لے کر واپس حب پہنچا تھا جو کہ حب جام کالونی میں اپنے ہم زلف رضا خان کے گھر ایک رات کے لے رکا تھا ملزم رضا خان نے پیسے کی لالچ میں آکر مقتول اللہ نور کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا تھا۔

اور ملزم نے مقتول کو اپنے ہی گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا ملزم نے واردات کے بعد مقتول کے جیب سے دس لاکھ روپے نکال لئے تھے اور مقتول کا موبائل فون بند کرکے سم نکالنے کے بعد موبائل کو گڈانی جا کر سمندر میں پھینک دیا تھا مقتول کی گمشدگی کے بعد انکے بھائی نے پولیس میں اطلاعی رپورٹ کی تھی۔

جس کے بعد حب سٹی کے ایس ایچ او عطااللہ نمانی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ اس کیس پر تفتیش شروع کی اور ملزم رضا خان کو شامل تفتیش کرنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی گء تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور بتایا کہ اس نے 21 فروری کو مغوی اللہ نور کو اپنے گھر واقع جام کالونی کے صحن میں دفن کیا ہے۔

ملزم کی نشاندہی پر بذریعہ پولیس نے مغوی اللہ نور کی گردن کے قریب کٹی ہوئی نعش برآمد کرلی نعش کے ساتھ آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کیا حب پولیس کی بروقت کاروائی کو شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔