|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2021

سینیٹ آف پاکستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 12 سینیٹرز اس ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں جن میں سے 4 دوبارہ انتخابی دگل میں حصہ لینے کے لیے میدان میں ہیں۔

چھ سال کی مدت پوری کرکے ریٹائر ہونے والوں میں پشتون خواملی عوامی پارٹی کے محمد عثمان خان کاکٹر اور گل بشری ،نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شاہی اور اشوک کمار ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر جہاں زیب جمالدینی، پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہزیب درانی اور جمعیت علما اسلام ف کے مولانا عبدالغفور حیدری اورسینیٹ میں ایک آزاد رکن محمد یوسف بادینی شامل ہیں ۔

ریٹائر ہونے والے اراکین سینیٹ میں سے چار اراکین منظور احمد کاکٹر ،سرفراز احمد بگٹی ،مولانا عبدالغفوری حیدری اور محمد عثمان خان کاکٹر دوبارہ سینیٹر بننے کیلئےملک میں سینیٹ کے تین مار چ کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے میدان میں اترے ہیں ۔

بی اے پی کے منظور احمد کاکڑ ،پشتون خواملی عوامی پارٹی کے سردار اعظم خان موسی خیل کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر جب کہ محمد خالد بزنجو ، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو اور نصرت شاہین بی اے پی کی کلثوم پروین کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر کامیاب ہوئے تھے ۔