|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر ظفر قمبرانی نے بلوچستان سے سینٹ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی اے پی نے سینٹ انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں متحد ہیں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میر ظفر قمبرانی نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی اوراسکے اتحادیوں نے متحد ہوکربلوچستان سے سینٹ کے انتخابات میں 8نشستیں لیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ تمام اتحادی جماعتیں وزیراعلیٰ کی قیادت میں متحد ہیں۔

انہوں نے سینٹ انتخابات میں کامیابی پر بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز سعید احمدہاشمی ،منظورکاکڑ،سرفراز بگٹی،آغا عمر احمدزئی ،عبدالقادر ،نوید کلمتی ،ثمینہ ممتاز ،دھنیش کمار کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب سینیٹرز ایوان بالا میں بلوچستان کی بہتر اندا ز میں نمائندگی کریں گے