|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2015

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں 65 سالہ شخص نے ایک سات سال کی بچی کا ریپ کر دیا۔ یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں پیش آیا جہاں متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ نواب زادہ ارشد نامی ملزم نے اس وقت اس کی بیٹی کو اغواء کیا جب وہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ بچی کے والد کا دعویٰ ہے کہ بچی کو ارشد اس کی بیٹی کو اپنی بیٹھک لے کر گیا اور وہاں اس کا ریپ کیا۔ بچی کے والد نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزم نواب زادہ ارشد کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ابھی کیس کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بااثر افراد کی جانب سے ان پر صلح کے لیے دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ 30 لاکھ روپے کی پیشکش بھی گئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ۔