|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2015

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ اسلام آباد کے شہری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جانے کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرا کر آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔