کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرسنٹرل کمیٹی سابق ایم این اے میررؤف مینگل اورچیئرمین جاویدبلوچ نے کلی غلام رسول مینگل کوئٹہ میں نہتے کمسن بچوں کی دلخراش دل دہلادینے والے بزدلانہ سفاکانہ انسانیت سوزعمل کی شدیدمزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقع نے ہرذی شعورانسان کوکرب میں مبتلاکرب میں مبتلاکردیاہے کہ پھول جیسے ننھے کلیوں کوجس بے دردی سے ظالموں نے قتل کیا۔
جس سے پوری انسانیت کوشرمسارکردیاگیاہے کہ جانوروں سے بدترین سلوک ہے اس واقع کے پیش نظرمذمت کیالفاظ تک نہیں ملتے کیونکہ ایک انسان کی قتل پوری انسانیت کی قتل ہے تویہ واقع جس میں چاربچوں کوبیدردی سے تشددکانشانہ بناکرقتل کرناناقابل معاگی جرم ہے۔
جسے کسی بھی طرح کٹہرے میں لاکرسرعام سزادیاجائے اب تک اس واقع میں پیش رفت نہ ہوناانتظامیہ کی نااہلی ہیکہ دن دھاڑے رونما واقع میں بچوں کوبزدلانہ اندازمیں نشانہ بناکرقتل کیاگیا جوانتہائی تکلیف دہ عمل ہے جسے کوئی بھی مہذب معاشرہ نظراندازنہیں کرسکتا قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سخت اقدامات کیاجائے انہیں فی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی سزادیاجائے۔