کوئٹہ : وزیر اعظم میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا سینٹ انتخابات کے حوالے سے دورہ کوئٹہ ناکام ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ دور روز سے کوئٹہ میں موجو دتھے انہوں نے بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان او ر سنیئر صوبائی نواب ثناء اللہ زہری ۔مسلم لیگ ق کے پارلیانی لیڈر شیخ جعفر خان مندوخیل مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گرو پ مسلم لیگ ق کے پارلیمانی گروپ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اور ان سے سینٹ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما سنیئر سیاستدان سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ انہوں نے سینٹ انتخابات کے لئے اپنی بیٹی کے کاغذات نامزد گی پر دستخط کئے ہیں اور وہ کسی صور ت میں کاغزات نامزدگی واپس نہیں لینگے ۔ اور نہ ہی ان کی صاحبزادی الیکشن سے دستبردار ہونگی انہوں نے واضح کیا کہ مجھے پارٹی کی جانب سے اشاروں میں سمجھا جا یا جا رہاہے اور میں ایوان میں آخری نشستوں بیٹھنے کا عادی ہو ں سپیکر بلوچستان صوبائی سمبلی میر جان محمد جمالی جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہیں نے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کردیاہے کہ وہ سینٹ انتخابات میں اپنی بیٹی کے کا غذات نامزدگی واپس لینگے۔ جس کے بعد بلوچستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے مابین سینٹ انتخابات کے موقع پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور اگر یہ اختلافات ختم نہ کئے گئے تو بلوچستان سے سینٹ کے انتخابات کے موقع پر نتائج غیر متوقع ہونگے ۔ جس کا اثر مری معاہدے پر بھی پڑ سکتاہے اوریہ معاہدہ اس سا ل کے آخرمیں ختم ہوگا۔ اور معاہدے کے تحت دوسری حکومت مسلم لیگ ن بنائے گی ۔