کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ و بارود برآمد کرکے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی جبکہ کارروائیوں میں چالیس سے زائد مشتبہ افراداور افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سیکورٹی فورسز نے ایک خالی مکان پر چھاپہ مارا ۔ خفیہ اطلاع پر کی جانے والی اس کارروائی کے دوران مکان سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز موا د اور بڑی تعداد میں اسلحہ ملا ہے جو کوئٹہ میں دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ علاوہ ازیں مغربی بائی پاس اور دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران چالیس سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں بیشتر افغان باشندے بتائے جاتے ہیں۔