کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد نے کہاہے کہ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام بنادینگے ایک منصوبے کے تحت اس حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہے تاکہ ردعمل دیکھاجاسکے۔
ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز جے ڈبلیو پی کے صوبائی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا صوبائی آفس میں ہونے والے اجلاس میں رو?ف بابر سیدشاہ فیصل ‘ فرہاد بگٹی صوبائی نائب صدر ندیم کاکڑصوبائی نائب صدر بشیرباروزئی نیشرکت کی اس موقع پر پارٹی کو اضلاع اورتحصیل سطح پرمتحرک اسٹوڈنٹ ۔
یوتھ اورخواتین ونگ کو فعال کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی بشیرباروزئی نیمیر شمس کرد تمام صوبائی کابینہ کو سبی کے دورے کی دعوت دی جو عہدیداروں نے شکریہ کیساتھ قبول کرلی میر شمس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جدوجہد بلوچستان کے عوام کیلئے بلاتفریق ہے بلوچستان ہماری سرزمین ہے جس کی تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتے صوبے میں حقیقی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔