کوئٹہ :بلوچستان میں سینٹ انتخابات کے دوران ایک اور اپ سیٹ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر ہار گئے اور آزاد امیدوار میر محمد یوسف بادینی کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سینٹ کے خالی ہونیوالی بارہ نشستوں پر پشتونخوامیپ تین ‘ نیشنل پارٹی تین ‘ مسلم لیگ (ن) تین ‘ بی این پی (مینگل) ایک ‘ جمعیت علماء اسلام ایک اور ایک آزاد رکن منتخب ہوئے اس وقت بلوچستان اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی مسلم لیگ (ن) کے 22 ممبران اور (ق) لیگ کے پانچ ممبران کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سرداریعقوب خان ناصر ہار گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار میرمحمد یوسف بادینی کامیاب ہوگئے ۔