کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت وزندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔
یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی، لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو پیش نظر رکھتے ہوئے بچوں کی صحت و زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ۔
صوبے میں یکم سے آٹھویں جماعت کے لئے سکولوں کی بندش کے فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر ہوگااگر کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے نے فیصلہ کی خلاف ورزی کی تو سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔