|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2021

کوئٹہ: جرنلسٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس اتوار کوچیئرمین سلیم شاہد کی زیر صدارت کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند،جنرل سیکرٹری بنارس خان، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلمان اشرف۔

جرنلسٹس ہائوسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ظفربلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں جرنلسٹس ہاوسنگ سوسائٹی کا قیام صحافیوں کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا جسے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صحافیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا مسئلہ 2001 سے چلاآرہا تھا موجودہ حکومت نے جرنلسٹس ہاوسنگ سوسائٹی کیلئے زمین الاٹ کردی ہے۔

اور جرنلسٹس ہائوسنگ سوسائٹی کی چار دیواری کیلئے پی ایس ڈی پی میں رقم مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہم وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے شکر گزارہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹس ہاوسنگ سوسائٹی کو کوآپریٹوسوسائٹی میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔