|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ میں سستے بازار کے نام پر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے شہر میں رمضان کے پانچویں روز سستا بازار لگ گیا تاہم وہاں اسٹالز نہ ہونے کے برابر تھے۔کوئٹہ شہر میں سستا بازار وسطی علاقے باچا خان چوک کے قریب لگایا گیا۔

سستے بازار کے نام پر شامیانے اور قناطیں تو رمضان سے ایک روز قبل لگادئیے گئے تھے مگر وہاں اسٹالز کا کچھ اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔سستے بازار میں اب تک محض 6 اساٹلز لگائے جاسکے ہیں۔

جن میں سبزی اور برتن کے اسٹالز شامل ہیں، دوسری جانب سستے بازار میں اشیائے خورد و نوش کے اسٹالز نہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر تھی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سستے بازار کے نام پر مذاق نہ کرے بلکہ عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔