|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2021

گوادر: سیشن جج گوادر کی عدالت نے پاکستان کوسٹ گارڈ کے تین اہلکاروں کو 14سال قید کی سزا سنادی ،کوسٹ کے اہلکاروں نے گوادر گول چوک نزد الائیڈ بینک کے قریب گوادر کے دو رہائشیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا ۔

قتل میں ملوث کوسٹ گارڈز کے تین اہلکار جس میں صوبیدار رمضان, نائیک نثار, اور نائیک شاہد شامل ہیں ،عدالت نے تینوں ملزمان کو ہر ایک قتل میں 14 -14 سال کی سزا اور 50 -50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنایا۔مقدمہ کی تفتیش پر محکمہ پولیس نے سب انسپکٹر ظہیر عباس کو مامور کیا تھا، اس سے قبل زیادتی کے مقدمہ میں ملزم زبیر کو 10 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔