تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ہوشاپ میں ایف سی اہلکاروں کے درندہ صفت اور غیر مہذبانہ رویہ اور تمپ کلبر میں گاڑی ڈرائیور کی بہیمانہ قتل اور گاڑی چوری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ۔
ریاستِ مدینہ کے دعوے داروں کے ملک میں ماہ صیام میں 10 سالہ بچے کو انکے ریاستی اہلکار ایف سی کی جانب سے جنسی زیادتی کا شکار بنایا جوکہ ایک انتہائی غیر انسانی، غیر اخلاقی اور اسلامی روایات کے منافی عمل ہے دوسرے طرف ایف سی کی دونوں اطراف میں چیک پوسٹوں کے بیچوں بیچ دو وقت کی روزی روٹی کی تلاش میں گاڈی ڈرائیور کو قتل کرنا درحقیقیت ریاستی اداروں کی دہشت گردانہ افعال کی عکاسی کرتی ہے۔
جوکہ حیوانیت اور درندگی کی ایک اور باب کی شروعات ہے. انہوں نے ڈی سی کیچ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ان دونوں واقعات کی فوری نوٹس لینے اور بھر پور ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کی گھٹیا حرکت کرنے والا ہزار بار سوچیں۔