|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2021

کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی کا کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر قائم سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ دو گاڑیاں تحویل میں لیکر سی این جی اسٹیشن چلانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا، ترجمان سوئی سدر ن گیس کمپنی کاشف صدیقی کے مطابق سوئی گیس حکام کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ شہر میں گھرمیں غیر قانونی طور پر سی این جی اسٹیشن قائم کیا گیا

ہے جس پر سوئی گیس کی ٹیم نے سریاب روڈ پر واقعہ ایک مکان پر چھاپہ مارکر سی این جی کمپریسر ، دوگاڑیاں برآمد کرکے سی این جی اسٹیشن چلانے والے دوافراد کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی جائیں گی ۔