|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2021

اسلام آباد: پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی سنگل ڈوز کورونا ویکیسن آئندہ ہفتے عوام کو لگانے کے لیے دستیاب ہو سکے گی۔

سائنو فارم ویکیسن کی مزید ایک لاکھ خوراکوں کا خام مال جون کے  شروع میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ این آئی ایچ کے حکام کے مطابق سنگل ڈوز ویکیسن کی عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی۔ فارمولیشن اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں جاری ہے۔

 

آئندہ ہفتے تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا ۔ حکام کے مطابق ویکیسن کی ایک لاکھ کے قریب مزید خوراکوں کا مال آئندہ ماہ تک پاکستان آمد متوقع ہے۔

پاکستان میں خام مال ویکیسن کی تیاری  پر کام 6 مئی کو شروع کیا گیا۔ ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا تھا۔