|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2015

کوئٹہ: کانسی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔ کوئٹہ کے علاقے کانسی روڈ پر نامعلوم افرادایک گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیشی عمل شروع کردیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔