|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2015

ممبئ: بھارتی بکیز نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہی فیورٹ قرار دیدیا۔ ماہرین جہاں ایک جانب دھونی الیون اور کینگروز کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے امکانات ظاہر کررہے ہیں وہیں بکیز آسٹریلیا کو ہاٹ فیورٹ قرار دیتے ہوئے اس پر ایک روپے کے داؤ پر 50 پیسہ آفر کررہے ہیں۔ بھارت کی کامیابی پر ایک روپیہ جوا کھیلنے والے کو بدلے میں 2 روپے دینے کی پیشکش ہوئی ہے۔