کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران کے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کو ساتھی اور محافظ سمیت نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ خاران کے نواحی علاقے پتکن میں پیش آیا جہاں ڈسٹرکٹ کونسل خاران کے چیئرمین صغیر بادینی ، یونین کونسل توملک کے چیئرمین محمد اعظم اور اپنے ایک محافظ کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور گاڑی سے اتار کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر عبدالرازق دلاور ی، لیویز اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور مغویوں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔