کوئٹہ: فرنٹےئرکوربلوچستان کا خفیہ اطلاع پر مستونگ علاقے کردگاپ میں دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے05انتہا ئی مطلوب دہشت گردہلاک اور06زخمی۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر مستونگ کے علاقے کردگاپ میں گزشتہ روزسیندک پروجیکٹ کو آئل فراہم کرنیوالے ٹینکرز کو جلانے اور ٹینکرز کے ڈرائیورز کو اغواء کرنے میں ملوث کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران پیچیدہ خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کو دیکھتے ہی اچانک خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔نتیجتاً ایف سی اہلکاروں نے بھی فائرکھول دیا۔دونوں جانب سے طویل شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے 05انتہائی مطلوب شرپسند ہلاک جبکہ 06زخمی کردےئے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہیں انتہائی دشوار گزارمقام پر واقع تھی جس کیلئے وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی حاصل کی گئی۔ فرنٹیئر کور بلو چستان کی متواترسرچ آپریشن کے نتیجے میں سیند ک پرجیکٹ کو آئل فراہم کرنے والے ٹینکرز کی مغوی ڈرائیوروں کی رہا ئی ممکن ہو سکی۔واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شرپسند بیرونی ایجنڈے پرعمل پیر ا بیرون ملک مقیم لیڈروں کے احکامات پرکافی عرصے سے فورسزپر حملوں، آئل ٹینکروں کو جلانے، ڈرائیوروں کو اغواء کرنے اور قومی شاہراہ پر پبلک ٹرانسپورٹ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل شیرافگننے ایف سی کے جوانوں کے کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹےئرکورصوبے میں بد امنی پھیلانے والے، قومی تنصیبات اور آئل ٹینکرز کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی اور جہاں بھی جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع ملے گی ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء فرنٹےئرکوربلوچستان کا کوئٹہ،تربت اورحب کے علاقوں میں کارروائی۔کارروائی میں کوئٹہ سے چیکنگ کے دوران04غیرملکی گرفتارکرلیا گیا،تربت میں سرچ آپریشن کے دوران01شرپسندگرفتارجبکہ حب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 3500 لیٹرڈیزل برآمدکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے کوئٹہ سے چیکنگ کے دوران 04غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دےئے گئے جبکہ ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئر کور بلو چستان نے تربت کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہو ئے 01شرپسندکو گرفتار کر دیا گیا۔ابتدائی تفتیش کیلئے شرپسند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب فرنٹےئرکوربلوچستان نے حب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہو ئے غیرقانونی طور پرتیل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے مختلف کوچوں سے 3500لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ مذکورہ ایرانی ڈیزل مند،تربت اورگوادرسے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔