کوئٹہ; پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابقہ ترجمان و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بحیثیت صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کی محکمہ تعلیم کے لئے گارگردگی قابل ستائش ہے سردار یار محمد رند نے محکمے سے کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ کیا ہے جسے بلوچستان کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ماضی میں کرپشن اور کمیشن کے نام پر مقبول محکمہ آج سردار رند کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت اپنے پاں پر کھڑا ہوگیا ہے سردار یار محمد رند نے سی ٹی ایس پی کے زریعے تعینات ہونے والے 4000سے زائد اساتذہ کرام میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کئے اور ایک بھی آرڈر پر کسی بھی قسم کی شکایت یا بدعنوانی کی کوئی شکایت نہیں ہوئی سردار یار محمد رند نے محکمے سے سفارش کی بنیاد پر ہونے والے ٹرانسفر پوسٹنگ پر نہ صرف پابندی لگائی بلکہ قابل اور محنتی اساتذہ کرام کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ سردار رند نے محکمہ تعلیم کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔
جس کے ثمرات آج بلوچستان کے کونے کونے میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے بلوچستان کے ہر ضلع میں لڑکوں کے لئے کیڈٹ اور ریذیڈنشنل کالجز اور لڑکیوں کے لئے ہر ڈویژن میں ریذیڈنشنل کالجز کا جو منصوبہ پیش کیا ہے اس منصوبے سے بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا۔
سردار رند نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جس سے بلوچستان تعلیمی معیار میں پنچاب اور کے پی کے برابر آجائے گا بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جی پی کے 1495اساتذہ کو مستقل کرنے اور ان کی ایک سال کی تنخواہیں ریلیز کرنے کا کریڈٹ بھی سردار یار محمد رند کو جاتا ہے آج تک کسی نے بھی سردار رند نے ایک روپے کرپشن کا بھی الزام نہیں لگایا جو یہ بات ثابت کرتا ہے وہ کہ کتنی محنت اور لگن سے دن رات کام کررہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار اور حکومت کی کوئی حیثیت نہ نہیں لیکن کس طرح سردار رند نے صوبے میں عوام کی خدمت کی اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔