تہران: ایران کے ریلوے کے کمپیوٹر سسٹم پر ہیکروں کے مبینہ سائبرحملے کے نتیجے میں ملک بھر میں ریلوے کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلوے نظام معطل ہونے کی وجہ ایک دشمن ملک کی طرف سے کیاگیا سائبرحملہ تھا تاہم اس حملے کی نوعیت اور اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔ ہیکروں نے ایرانی سپریم لیڈر کا فون نمبر عام معلومات کے حصول کے لیے ایک رابطہ نمبر کے طورپرشائع کیا۔
ایران کے سرکاری ریڈیو نے اطلاع دی کہ ملک بھر کے ریلوے کے دفاتر کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کیے جانے کے باعث ٹرینیں موخر یا منسوخ کی گئیں۔سائبرحملے کے باعث ٹرینوں کی ٹکٹوں کے دفاتر ، ریلوے ویب سائٹ اور کارگوسرومیں رکاوٹ کی وجہ سے تاخیر ٹرینیں منسوخ کی گئیں جس کے نتیجے میں لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔ریلوے اسٹیشنوں پرمسافروں کی رہ نمائی کے لیے نصب اسکرینوں پر مسافروں تا حکم ثانی انتظار کی ہدایت کی گئی جب کہ ہیکروں کی طرف سے رابطے کیلیے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کا ذاتی نمبر دیا گیا۔ ملک بھر میں ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات میں روانہ نہیں ہوسکیں۔ اس کی بنیادی وجہ ریلوے کے سسٹم پر ہیکروں کا حملہ تھا۔
سسٹم کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ریلوے کے ترجمان کاکہنا تھا کہ تکنیکی ماہرین نے ریلوے سسٹم کے مفلوج ہونے کے بعد اس کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا ۔ایران کے وزیر برائے مواصلات وٹیکنالوجی محمد جواد جہرمی نے گذشتہ جون میں انکشاف کیا تھا کہ ان کا ملک خطرناک نوعیت کیسائبر حملوں کا سامنا کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے سائبرحملوں کو ایران نے ناکام بنا دیا جب کہ بعض سائبر حملوں سے ملک کے سائبرڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔