پاکستان کے نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتِ حال کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس سے ملاقات کی ہے۔
یہ بات پاکستان کے نمائندۂ خصوصی برائےافغانستان محمد صادق نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس سے افغانستان میں خوراک، ادویات اور انسانی امداد پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
پاکستان کے نمائندۂ خصوصی برائےافغانستان محمد صادق کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ سے افغانستان میں انسانی ہمدردی سے متعلق ہر ممکن تعاون کرے گا۔