|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2021

شمالی اتحاد سمیت افغانستان کی متعدد اہم شخصیات نے جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل حقانی کے ہاتھ پر بیعت کرلی۔

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کےحقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل حقانی سخت سکیورٹی میں افغان وزارت داخلہ پہنچے جہاں ان سے شمالی اتحاد سمیت افغانستان کے متعدد معززین نے ملاقات کی اور بیعت کرکے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

خیال رہے کہ خلیل حقانی حقانی نیٹ ورک کے پہلے 2 اہم ترین افراد میں ایک ہیں ۔

دوسری جانب سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے بھی طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

حشمت غنی نے افغانستان کے لیے امن کو انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ احمد شاہ مسعودکے بیٹے احمد مسعود بھی طالبان سے امن معاہدے پر راضی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان امن اور تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طالبان امن اور تحفظ دیں، ہم ان کی مدد کریں گے۔