|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2021

شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں احمد مسعود نے کہا کہ  پنجشیر طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا، اگر طالبان نے قبضے کی کوشش کی تو مزاحمتی جنگجو لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

احمد مسعود نے کہا کہ ہم نے سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر طالبان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو جنگ ناگزیر ہوگی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے احمد مسعود کو پنجشیر وادی حوالے کرنے کے لیے چار گھنٹےکی مہلت دی ہے، افغانستان کے نائب صدر امر اللّٰہ صالح پنجشیر ہی میں موجود ہیں۔