|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کا استعفی نا منظور ہوگیا وہ آئندہ چند روز میں وزارت دوبارہ سنبھال کر کام کا آغاز کرینگے انتہائی باوثوق زرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان حکومت کی اتحادی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے تیسری مرتبہ ملاقات کی اور انہیں انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی کروائی

جسکے بعد گزشتہ روز سردار یار محمد رند نے اتحادی جماعتوں کے دوستوں کی درخواست کو منظور کرکے کابینہ میں واپسی کا عندیہ دیا جسکے بعد پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کا استعفی نا منظور کرکے انہیں واپس بھجوا دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں وہ وزارت سنبھال کر کام شروع کردیں گے