گوادر: کے مختلف علاقوں میں ایف سی کا سرچ آپریشن چھ مشتبہ شخص گرفتار، گرفتار شدگان میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے نائب قاصد حسن بھی شامل ہے، تفصیلات کے مطابق گوادر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات گئے ایف سی گوادر کاسرچ آپریشن ،آپریشن کے دوران ایف سی نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں رکھا، اور نیا آباد سے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گیا، ان گرفتار شدگان میں سے ایک حسن ولد تاج محمد نامی شخص جو کہ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کا نائب قاصد ہے، انہیں بھی گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گیا، آخری اطلاع آنے تک کسی کو بھی رہا نہیں کیاگیا، جبکہ صبح کے وقت دشتی مارکیٹ سے عبید نامی شخص کو بھی ایف سی نے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گیا، واضح رہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق دشت زرین بگ سے ہے، سرچ آپریشن کے بعد ایف سی گوادر نے گوادر کے مختلف شاہراہوں پرقائم چیک پوسٹوں پر ہر آنے جانے والے افراد کی جامع تلاشی لینا شروع کر دیا اور بغیر کاغذات والے موٹر سائیکلوں کو اپنے تحویل میں لے کر موٹر سائیکل سواروں کو چلتا کردیا، جس کی وجہ سے گوادر کے عوام غیراعلانیہ پکڑ دھڑ کی وجہ سے پریشان ہے، دریں اثناء عدالتی اہلکار محمدحسن کی گرفتاری کیخلاف گوادر کے وکلاء نے بھی احتجاج کرتے ہوئے سیشن کورٹ گوادر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا