سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ایک گھر میں موجود کباڑ خانے میں پرانے شیلز اور گرنیڈز زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں غلام محمد وانی نامی شخص کے گھر میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ان کی 17 سالہ بیٹی جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام محمد وانی پرانی استعمال شدہ اور ناکارہ سامان کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں۔ ان کے کباڑ خانے میں پرانے شیل اور گرنیڈ بھی تھے جو پھٹ نہیں سکے تھے۔ دھماکا انہی شیلز اور گرنیڈ میں ہوا تھا۔