|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2021

طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے لڑکیوں کے اسکول کھولنے سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول جلد کھول دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومتی عہدیدار لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے انتظامات کررہے ہیں جبکہ لڑکیوں کیلئے علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام کیا جارہا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ انتظامات مکمل ہونے پر تفصیلات میڈیا اور عوام  کو بتائی جائیں گی۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں طالبان نے لڑکوں کے اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔